منگل, جنوری 27, 2026
ہومانٹرنیشنلمیکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ، 11...

میکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ، 11 افراد ہلاک

میکسیکو (شِنہوا) میکسیکو کے وسطی علاقے میں ایک فٹ بال میچ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

یہ حملہ اتوار کی شام کو وسطی ریاست گواناجواتو کے شہر سالامانکا میں لوما دے فلوریس کمیونٹی کے ایک فٹ بال میدان میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کئی مسلح افراد 2 پک اپ ٹرکوں میں آئے، گاڑیوں سے اترے اور کھلاڑیوں اور تماشائیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

میونسپل حکام کے مطابق 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اور زخمی بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔

گواناجواتو کے ریاستی استغاثہ دفتر نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اتوار کی رات تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ ریاستی پولیس، نیشنل گارڈ اور میکسیکن فوج سمیت سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!