پیر, جنوری 26, 2026
ہومتازہ ترینچین کی کھلے پن کی پالیسی عالمی اقتصادی ترقی کا اہم محرک...

چین کی کھلے پن کی پالیسی عالمی اقتصادی ترقی کا اہم محرک بن گئی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیلوئٹ چائنہ

ڈیلوئٹ چائنہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈورا لیو نے کہا ہے کہ چین کا اعلیٰ معیار کا کھلا پن اور اقتصادی نمو ملک کو عالمی ترقی کا ایک اہم محرک بنا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر کہی۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): ڈورا لیو، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈیلوئٹ چائنہ

” دنیا میں اس وقت جغرافیائی سیاسی چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے اور یکطرفہ تجارتی رویے زور پکڑ رہے ہیں۔ ایسے میں چین کے اعلیٰ معیارکے کھلے پن اور اعلیٰ سطح کی اقتصادی پیشرفت نے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی پائیدار ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

چین کےہر پانچ سالہ منصوبے کی اسٹریٹجک سمت دراصل بہت واضح اور درست ہے۔ منصوبوں کے مؤثر نفاذ کے نتیجے میں ہر پانچ سالہ مدت کے دوران اسٹریٹجک اہداف کامیابی سے حاصل کئے گئے۔

کھلے پن میں اضافے اور خود انحصاری پر مبنی جدید ٹیکنالوجی یقینی طور پر اگلے پانچ برسوں میں ترقی کے لئے انتہائی سازگار حالات پیدا کرے گی۔”

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کی معیاری کھلی اقتصادی پالیسی عالمی ترقی کا محرک بن گئی

ڈیلوئٹ چائنہ کی چیف ایگزکٹو آفیسر نے ڈیووس میں اپنے خیالات شیئر کئے

ڈورا لیو کے مطابق چین کی اقتصادی پیشرفت عالمی ترقی میں مددگار ہے

جغرافیائی سیاسی چیلنجز اور یکطرفہ تجارتی رویوں کے باوجود چینی معیشت مستحکم ہے

ہر پانچ سالہ منصوبے کی اسٹریٹجک سمت واضح اور درست ہے

منصوبوں کے مؤثر نفاذ سے اہداف کے حصول میں کامیابی ملی

کھلے پن کے باعث اگلے پانچ برسوں میں مزید ترقی کی راہ ہموار ہو گی

خود انحصاری پر مبنی جدید ٹیکنالوجی ترقی کے عمل کو تیز کرے گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!