بیجنگ (شِنہوا) چین نے اتوار کے روز ان 17 فلپائنی ملاحوں کو فلپائن کے حوالے کر دیا جنہیں ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب بحری جہاز کی تباہی کے بعد نکالا گیا تھا۔
سنگاپور میں رجسٹرڈ ایک مال بردار جہاز جو فلپائن سے چین جا رہا تھا، جمعہ کے روز ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب لاپتہ ہو گیا تھا۔ نکالے گئے 17 ملاحوں میں سے 2 کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 4 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔
فلپائنی حکام کی درخواست پر چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے اتوار کی دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر اسی مقام پر جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا، نکالے گئے اہلکاروں کو کامیابی کے ساتھ فلپائن کے ساحلی محافظوں کے حوالے کر دیا۔
جہاز کی تباہی کے فوراً بعد چائنہ کوسٹ گارڈ نے پریشان حال عملے کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارروائیوں کے لئے بحری جہاز روانہ کئے تھے۔ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے لئے متعلقہ فورسز کو متحرک رکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔


