پیر, جنوری 26, 2026
ہومتازہ ترینبیجنگ رجسٹرڈ اے آئی ماڈلز کی تعداد کے لحاظ سے چینی شہروں...

بیجنگ رجسٹرڈ اے آئی ماڈلز کی تعداد کے لحاظ سے چینی شہروں میں سر فہرست

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے میئر یِن یونگ نے بیجنگ بلدیہ عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومت کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ بلدیہ چینی شہروں میں رجسٹرڈ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈلز کی تعداد کے لحاظ سے سب سے آگے ہے۔

یِن نے کہا کہ بیجنگ میں رجسٹرڈ اور متعارف کرائے گئے بڑے اے آئی ماڈلز کی تعداد ہمیشہ ملک بھر میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے شہر کی اہم اے آئی ایکو سسٹم کی ترقی کو اجاگر کیا جس میں صحت، صنعت اور سائنسی تحقیق جیسے شعبوں میں اے آئی کے آزمائشی ایپلیکیشن بیسز قائم کرنا بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں بیجنگ کی ڈیجیٹل معیشت کی اضافی قدر گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.7 فیصد بڑھ گئی۔

بیجنگ کی مصنوعی ذہانت کے متعلق صںعتی حقائق نامہ (2025) ، جو 29 نومبر 2025 کو میونسپل سائنس کمیشن نے جاری کیا، کے مطابق بیجنگ میں 2 ہزار 500 سے زیادہ اے آئی کمپنیاں موجود ہیں اور یہاں 183 بڑے اے آئی ماڈلز رجسٹر کئے گئے ہیں جو چینی شہروں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

حقائق نامے کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق 2025 میں بیجنگ کی اے آئی انڈسٹری کا مجموعی حجم 450 ارب یوآن (تقریباً 64.6 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گیا جبکہ سال کے پہلے نصف حصے میں اہم اے آئی صنعت کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.3 فیصد اضافے کے ساتھ 215.2 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔

بیجنگ کی معروف کمپنیوں کے تیار کردہ کمرشل ماڈلز جیسے بائی دو کا ایرنی، بائٹ ڈانس کا ڈوباؤ، ژیپو اے آئی کا جی ایل ایم اور مون شوٹ اے آئی کے کیمِی نے بین الاقوامی معیار کے مطابق بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!