پیر, جنوری 26, 2026
ہومانٹرنیشنلطالبان رجیم میں سرمایہ کاری کیلئے حالات انتہائی خطرناک، سابق افغان وزیر

طالبان رجیم میں سرمایہ کاری کیلئے حالات انتہائی خطرناک، سابق افغان وزیر

افغانستان کے سابق وزیر خزانہ انوارالحق احدی نے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان رجیم میں سرمایہ کاری کیلئے حالات انتہائی خطرناک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پر سرمایہ کاری کیلئے ضروری فریم ورک تک موجود نہیں اور ملک میں قانونی فریم ورک کا فقدان ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر طالبان حمایت یافتہ افراد کی اجارہ داری ہے جبکہ افغانستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سکیورٹی اور تربیت یافتہ افراد بھی موجود نہیں۔

بین الاقوامی پابندیاں، معاشی پالیسیوں کی عدم موجودگی سرمایہ کاری کو محدود کر چکی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردی کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح 75فیصد تک پہنچ گئی، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی علاقائی امن واستحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو 2026 میں ایک بڑے معاشی بحران کا سامنا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!