پیر, جنوری 26, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد، 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات مکمل...

اسلام آباد، 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات مکمل نہ ہونے کا انکشاف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں ہائی رائز بلڈنگز کا ابتدائی سروے کیا ہے جس میں 15 میٹر سے اونچی عمارتوں کو ہائی رائز عمارتوں میں شمار کیا گیا ہے، سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد میں 500 سے زائد ہائی رائز عمارتیں موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی 50فیصد سے زائد عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں پائے گئے، سرکاری اور نجی عمارتوں میں بلڈنگ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کیساتھ ساتھ ان عمارتوں میں فائرالارم، فائرایکسٹنگرئشر، فائر ہوزریل جیسے بنیادی آلات میں غفلت بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈزون کی متعدد ہائی رائز عمارتوں میں بھی فائرسیفٹی کے آلات مکمل نہیں، فیڈرل سیکرٹریٹ کے متعدد بلاکس میں فائرالارم اور آگ بجھانے کے دیگر آلات موجود نہیں جبکہ کراچی کمپنی میں واقع ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف 11، ایف 10، جی 13، جی 14، گولڑہ موڑ میں بھی واقع عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات غیر موثر ہے جبکہ صرف بلیو ایریا کی چند ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!