بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خون جماتی سردی نے شہریوں کا نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، شدید سردی سے سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا ہے جس کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسکے علاوہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، گوادر میں 6 اور تربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر کوئٹہ، قلات اور زیارت میں سڑکوں کیساتھ ساتھ گھروں کی ٹینکیوں اور لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے، سخت سردی کے باوجود زیارت اور قلات میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ برقرار ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


