سٹیٹ بینک نے بینکنگ سیکٹر کیلئے بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے بیرون ملک معاوضوں پر نرمی کردی ہے۔
بیرون ملک مقیم ڈائریکٹرز، چیئرمین، شریعہ ایڈوائزر اور اسکالرز کے معاوضے و دیگر واجبات پر سٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے زیرنگرانی ادارے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر رقوم بیرونِ ملک بھیج سکتے ہیں، نئی سہولت کے تحت مجاز ڈیلرز ضروری دستاویزات مکمل کرکے رقم بھیجیں گے۔


