ہفتہ, جنوری 24, 2026
ہومانٹرنیشنلٹرمپ کا جنگی جنون، جنگی بحری جہازوں، طیاروں پر مشتمل فورس ایران...

ٹرمپ کا جنگی جنون، جنگی بحری جہازوں، طیاروں پر مشتمل فورس ایران کی طرف روانہ

امریکی صدر ٹرمپ کا جنگی جنون رکنے کا نام ہی نہیں رہا ہے جس کی وجہ سے ایران پر امریکی حملے اور خطے میں جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران کی جانب بڑی فوجی روانہ کر دی ہے جس میں جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ڈیوس سے واپسی پر طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ایک بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہے، ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کی جا رہی ہے تاہم دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار موجود ہیں، نہیں چاہتا کہ کچھ ہو تاہم ایران پر گہری نظر ہے، ایران کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر پھانسیاں دی گئیں تو امریکا کارروائی کریگا اور ایران نے ہماری دھمکی پر پھانسیاں روک دیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایران میں 827 پھانسیاں رکوائیں اور اگر ایران میں پھانسیاں جاری رہتیں تو امریکا حملہ کر دیتا۔

انکا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف جلد لگا دینگے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کی جانب اس فوجی نقل و حرکت کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا لازمی طور پر کارروائی کریگا تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور بڑی بحری اور فضائی قوت ایران کی طرف بھیج رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اثاثے مشرق وسطی منتقل کرینگے۔

غیر ملکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک کیریئر سٹرائیک گروپ اور دیگر فوجی دستے مشرق وسطی کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، اس فورس میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن، جنگی بحری جہاز اور جنگی طیارے شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!