ہفتہ, جنوری 24, 2026
ہومانٹرنیشنلیورپی یونین کا امریکہ کے مجوزہ بورڈ آف پیس پر شدید شبہات...

یورپی یونین کا امریکہ کے مجوزہ بورڈ آف پیس پر شدید شبہات کا اظہار

برسلز (شِنہوا) یورپی یونین (ای یو) کو امریکہ کے تجویز کردہ بورڈ آف پیس کے بارے میں شدید شکوک و شبہات ہیں اور وہ کسی بھی قسم کے دباؤ کے خلاف اپنا دفاع کرے گی۔

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین کو بورڈ آف پیس کے کئی پہلوؤں پر سنجیدہ تحفظات ہیں جن میں اس کا دائرہ کار، نظم ونسق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ مطابقت شامل ہے۔

کوسٹا نے کہا کہ یورپی یونین کسی بھی قسم کے جبر یا دباؤ کی کوشش کے خلاف ’’اپنا دفاع کرے گی‘‘ اور اپنے مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی جن میں رکن ممالک، شہریوں اور کاروباری اداروں کے مفادات شامل ہیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کا مقابلہ کیا جائے گا۔

کوسٹا نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے پاس ضروری ذرائع اور صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!