240 میگاواٹ کا خیضی ابسہرون ونڈ پاور پلانٹ آذربائیجان کا سب سے بڑا ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ہے جو رواں برس کے آغاز سے ہی ملک میں ماحول دوست توانائی کے سفر کوفروغ دے رہا ہے۔
یہ منصوبہ ابسہرون اور خیضی اضلاع میں پھیلا ہوا ہے اور اس میں 37 ونڈ ٹربائن نصب ہیں۔ پاورچائنہ ہواڈونگ انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ ڈی ای سی) نے منصوبے کی تعمیر کی۔
پلانٹ تقریباً ایک ارب کلو واٹ آور سالانہ ماحول دوست بجلی پیدا کر سکتا ہے جو تین لاکھ سے زیادہ گھریلو صارفین کے لیے کافی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (روسی): سروان گهرامانوف، سول انجینئر، خیضی ابسہرون ونڈ پاور پلانٹ پراجیکٹ
"غیر جانبداری سے دیکھا جائے تو ٹیکنالوجی، صاف توانائی اور انجینئرنگ کے میدان میں چین اس وقت دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہے۔ سب سے پہلے یہ کہ چین نے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے جس میں خاص طور پر شمسی توانائی، ہوا اور پانی سے بجلی بنانا شامل ہے۔ چینی کمپنیاں صرف آلات تیار نہیں کرتیں بلکہ اعلیٰ معیار کے سولر پینل، توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام، اسمارٹ گرڈ اور مخلوط توانائی کے مراکز کی صورت میں جدید ٹیکنالوجی بھی وضع کرتی ہیں ۔ دوسری بات یہ کہ انجینئرنگ کے لحاظ سے بھی وہ بڑے منصوبے بنانے اور مختلف پیچیدہ نظاموں کو مربوط کرنے میں انتہائی منظم اور ماہر ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): عدیل حسنوف، الیکٹریکل انجینئر، خیضی ابسہرون ونڈ پاور پلانٹ پراجیکٹ
"میرا خیال ہے کہ یہ منصوبہ ہمارے ملک کے لئے بہت اہم ہے۔ یہ منصوبہ قابلِ تجدید اور پائیدار توانائی کی طرف منتقلی میں مدد دیتا ہے، فوسل ایندھن پر انحصار کم کرتا ہےاور ماحول کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون دن بدن مضبوط ہوگا۔ یہ منصوبہ ہمارے ملک میں جدید ٹیکنالوجی لائے گا، ہمارے انجینئر تربیت پائیں گےاور توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون مستحکم ہو گا۔”
باكو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
آذربائیجان میں چین کے تعاون سے 240 میگاواٹ ونڈ پاور منصوبہ مکمل
خیضی ابسہرون پلانٹ ملک میں ہوا سے بجلی بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے
پلانٹ رواں ماہ سے ملک میں ماحول دوست توانائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
منصوبے کے تحت وسیع علاقے میں 37 ونڈ ٹربائن نصب ہیں
پلانٹ کی سالانہ بجلی پیداوار تقریباً ایک ارب کلو واٹ آور ہے
تین لاکھ سے زیادہ گھریلو صارفین کی بجلی کی ضرورت پوری ہو گی
چینی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ گرڈ اور مخلوط توانائی مراکز تیار کرتی ہیں
منصوبے سے فوسل ایندھن پر انحصار کم اور ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی
بین الاقوامی تعاون فروغ پائے گا اور مقامی انجینئرز تربیت حاصل کریں گے
پلانٹ آذربائیجان میں ماحول دوست توانائی کی ترقی میں سنگ میل ہے


