منگل, جنوری 20, 2026
ہومتازہ ترینچین کا پہلا ہلکا اسپورٹس طیارہ ملکی انجن اور ایویونکس نظام کے...

چین کا پہلا ہلکا اسپورٹس طیارہ ملکی انجن اور ایویونکس نظام کے ساتھ متعارف

چین نے آزادانہ طور پر تیار کردہ ایویونکس نظام اور انجن سے لیس اپنا پہلا ہلکا اسپورٹس طیارہ (ایل ایس اے) جمعہ کے روز متعارف کرایا ہے۔

"اورورا ایس اے 60 ایل” طیارہ صوبہ ہونان کے شہر ژوژو میں قائم اسٹارایئر ایئرکرافٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اسے اگست 2025 میں سول ایوی ایشن کی پرواز کے لئے موزوں ہونے کی سند بھی ملی تھی۔

نئے طیارے نے فیکٹری سطح پر 25 گھنٹے کی آزمائشی پرواز مکمل کی جس کے دوران 31 مختلف نکات اور موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

طیارے کے ملکی ساختہ انجن نے زور اور وزن کے تناسب، ایندھن کی کھپت، ارتعاش اور ظاہری کاریگری جیسے اشاریوں کی بنیاد پر عمدہ کارکردگی دکھائی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژو دان، جنرل منیجر، چھونگ چھنگ زونسین ایورا انجن مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ

"یہ انجن ایک ہوائی سلنڈر انجن ہے جس کی اہم خصوصیات میں زیادہ طاقت کے مقابلے میں کم وزن، کم ایندھن کی کھپت، اور اعلیٰ قابلِ اعتماد کارکردگی شامل ہیں۔ اس میں طیارے کی طویل پرواز اور اعلیٰ اعتماد کے تقاضے پورے کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے جس سے ہمیں روزمرہ اقتصادی سرگرمیوں اور برسرزمین معیشت کی ترقی میں مدد ملتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہے چِنگ ہوا، چیئرمین، سٹارائر ائیرکرافٹ کمپنی لمیٹڈ

"انجن طیارے کا دل ہے اور ایویونکس نظام اس کا دماغ۔ جنرل ایوی ایشن (عام ہوابازی) کے شعبے میں چین کو نہ صرف طیاروں کے ڈھانچوں کی مسلسل پیداوار میں کامیابی ملی ہے بلکہ وہ انہیں بڑے پیمانے پر بھی تیار کر رہا ہے۔ مزید برآں اس نے کلیدی اجزاء کی تیاری میں خودکفالت بھی حاصل کر لی ہے جسے میں بڑی اہمیت کا حامل سمجھتا ہوں۔”

ژوژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کا پہلا ہلکا اسپورٹس طیارہ ملکی انجن اور ایویونکس سسٹم کے ساتھ متعارف

"اورورا ایس اے 60 ایل” طیارہ ژوژو میں اسٹارایئر کمپنی نے تیار کیا

طیارے کو اگست 2025 میں سول ایوی ایشن کی پرواز کے لئے سند ملی

نئے طیارے نے فیکٹری میں 25 گھنٹے کی آزمائشی پرواز مکمل کی

پرواز کے دوران 31 مختلف پہلوؤں اور اہم موضوعات کا جائزہ لیا گیا

طیارے کے ملکی انجن نے کم ایندھن کھپت اور عمدہ کارکردگی دکھائی

ایویونکس نظام طیارے کے دماغ کے طور پر کام کرتا ہے

یہ اقدام عام ہوابازی کے شعبے میں چین کی خود انحصاری کو ظاہر کرتا ہے

طیارہ طویل پرواز اور اعلیٰ اعتماد کے معیار پر مکمل طور پر پورا اترتا ہے

چین نے طیارے کے اہم اجزاء کی تیاری میں مکمل خودکفالت حاصل کر لی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!