آسیان سربراہ اجلاس اختتام پزیر، زیادہ مربوط اور باصلاحیت خطے کے قیام پر زور

لاؤس، وینٹیان میں 19 ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس کے مقام کا منظر-(شِنہوا)

وینٹیان(شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کا 44 واں اور 45 واں سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک زیادہ مربوط اور باصلاحیت خطے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اختتامی تقریب سے خطاب میں لاؤس کے وزیراعظم سونیکسے سیفنڈون نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں 90 سے زائد دستاویزات کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے آسیان کمیونٹی کی تعمیر کے عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے آسیان کی اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
لاؤس کے وزیراعظم نے سربراہ اجلاسوں اور لاؤس کی 2024 کی آسیان کی صدارت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ شریک ممالک نے تمام شعبوں میں باہمی فائدے اور زیادہ مئوثر تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
سونیکسے سیفنڈون نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان جامع، واضح، تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔
لاؤس کے وزیراعظم نے کہا کہ آسیان برادری کے ویژن 2025 پر عمل درآمد ویژن 2045 کے نفاذ کے لئے تزویراتی منصوبوں کی ترقی کی ٹھوس بنیاد کا حامل ہے۔
تقریب میں لاؤس نے 2025 کے لئے آسیان کی صدارت ملائیشیا کے حوالے کی۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts