پیر, جنوری 19, 2026
ہومتازہ ترینٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نہ جانے کے معاملہ پر بنگلادیش کا...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نہ جانے کے معاملہ پر بنگلادیش کا پاکستانی حکومت سے رابطہ

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے سے انکار کے معاملے پر بنگلادیشی حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بنگلادیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں ان پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!