پیر, جنوری 19, 2026
ہومپاکستانلاہور ہائی کورٹ، پولیس نے محفوظ بسنت کیلئے 27 نکاتی سیکیورٹی پلان...

لاہور ہائی کورٹ، پولیس نے محفوظ بسنت کیلئے 27 نکاتی سیکیورٹی پلان جمع کرا دیا

پنجاب پولیس نے لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے 27نکاتی سیکیورٹی پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق بسنت کے دنوں میں فری رکشہ سروس کیلئے 5ہزار رکشے فراہم کئے جائیں گے، ریڈ زونز میں بغیر انٹینا موٹر سائیکل لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی ہوگا جبکہ پتنگ اڑانے کیلئے صرف منظورہ شدہ کاٹن کا دھاگا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق کیمیکل اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس ٹیمز موجود رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!