بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی مجموعی درآمدات و برآمدات یوآن میں مقررکردہ شرائط کے تحت 2025 کے پہلے 5 ماہ میں بڑھ کر 179.4 کھرب یوآن (تقریباً 25 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 2.5 فیصد زیادہ ہے۔
چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق یہ شرح نمو 2025 کے پہلے 4 مہینوں میں درج شرح سے 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔
2025کے پہلے 5 ماہ کے دوران چین کی برآمدات گزشتہ سال کےمقابلے میں 7.2 فیصد بڑھ کر 106.7 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 3.8 فیصد کم ہو کر 72.7 کھرب یوآن تک رہیں۔
اعداد و شمار کےمطابق صرف مئی کے مہینے میں چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدات اور برآمدات یوآن میں مقررکردہ شرائط کے تحت گزشتہ سال کےمقابلے میں 2.7 فیصد بڑھ گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اشیاء کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات 2.1 فیصد کم ہوئیں۔
