پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ نِشو بیگم کی ڈاکٹر عمر عادل کیساتھ ڈانس کی ویڈیو نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
لاہور میں ہونیوالی ایک تقریب کے دوران نِشو بیگم اور ڈاکٹر عمر عادل کو ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں دونوں نے نِشو بیگم کے مشہور پنجابی گانے وے سب توں سونہیاں پر ڈانس کیا، اس دلکش رقص نے حاضرین اور سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے جبکہ مداحوں نے نِشو بیگم کے روایتی اور دلکش ڈانس سٹیپس کو بے حد سراہا۔
اس موقع پر نِشو بیگم نے چاندی کی کڑھائی سے مزین سیاہ مخملی گان زیب تن کیا تھا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، سوشل میڈیا صارفین دونوں کی کیمسٹری اور باہمی احترام کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ ایک مداح نے انہیں زندہ لیجنڈز قرار دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


