جمعہ, جنوری 16, 2026
ہومپاکستانغیر قانونی ڈیجیٹل مواد کی تشہیر، 10لاکھ سے زائد ویب لنکس، یو...

غیر قانونی ڈیجیٹل مواد کی تشہیر، 10لاکھ سے زائد ویب لنکس، یو آر ایل بلاک، پی ٹی اے نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

پی ٹی اے نے لاہو ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر 10لاکھ سے زائد ویب لنکس اور یو آر ایل بلاک کئے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک اور ٹک ٹاک پر غیر قانونی اور نامناسب مواد شیئر کرنے پر سب سے زیادہ بلاکنگ کی گئی، فیس بک کے 2لاکھ 29ہزار لنکس چیک کر کے رپورٹ کئے، 1لاکھ 97 ہزار بلاک ہوئے۔

انسٹاگرام پر 43 ہزار یو آر ایل چیک جبکہ 38 ہزار بند کیے گئے، ٹک ٹاک کے ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد غیر قانونی مواد کیلنکس چیک کیے گئے جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز کے لنکس بند کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر سب سے سخت کریک ڈائون کے دوران 94 فیصد مواد بلاک کیا گیا۔

یوٹیوب پر 72ہزار لنکس کی جانچ پڑتال کی گئی اور 64ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔

ایکس/ ٹویٹر کے ایک لاکھ 12ہزار سے زائد لنکس چیک کیے گئے، 70ہزار آٹھ سو لنکس بلاک کیے گئے، ٹوئٹر پر بلاکنگ ریٹ سب سے کم، صرف 62 فیصد مواد بلاک کیا جا سکا، دوسرے مختلف پلیٹ فارمز پر 8لاکھ 98ہزار لنکس میں سے 8لاکھ 91ہزار لنکس بلاک کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق توہین عدالت، بیہودگی، مذہب کے خلاف، پراکسی اور نفرت انگیز مواد کے 14لاکھ سے زائد لنکس اور یو آر ایل بند کر دیے گئے۔

پی ٹی اے کے مطابق بیہودگی اور اخلاقیات کے خلاف مواد سرفہرست رہا اور 10 لاکھ 61ہزار سے زائد لنکس بلاک کر دیے گئے جبکہ ریاست اور دفاع پاکستان کیخلاف 1لاکھ 48ہزار لنکس بلاک کئے گئے، مذہب کیخلاف مواد پر 1لاکھ 9 ہزار سے زائد لنکس بند کیے گئے، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پر 76 ہزار لنکس بلاک کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہتک عزت اور جعلی شناخت سے متعلق مواد پر بلاکنگ ریٹ سب سے کم رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!