ہفتہ, جنوری 17, 2026
ہومانٹرنیشنلکسی بھی فوجی یا سیاسی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا،...

کسی بھی فوجی یا سیاسی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ایران

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب نے امریکا اور اسرائیل پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کیخلاف کسی بھی قسم کی فوجی یا سیاسی جارحیت کی گئی تو اسکا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، انہوں نے پابندیوں اور نام نہاد انسانی حقوق کے نعروں کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب غلام حسین درزی نے کہا کہ امریکا کا ایران کی داخلی صورتحال پر اجلاس بلانا شرمناک اور سیاسی منافقت کا عکاس ہے، نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں درحقیقت اسرائیلی ایجنڈہ آگے بڑھا رہی ہیں اور برسوں سے ایران پر عائد پابندیاں براہ راست عام شہریوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایران میں مظاہرین پر داعش کے طرز پر حملے کئے گئے جن سے نمٹنے کیلئے ایرانی سکیورٹی گارڈز نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکومت مظاہرین کو بغاوت پر اکسا رہی ہے جو ایران کی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔

مندوب نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہوگی، ایران کیخلاف کسی فوجی آپریشن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ معاملہ نہ صرف ایران بلکہ اقوام متحدہ کی ساکھ اور عالمی نظام کیلئے بھی ایک کڑا امتحان ہے۔

غلام حسین درزی نے زور دیکر کہا کہ ایران کی حکومت پرامن مظاہرین کے حقوق کا احترام کرتی ہے تاہم کسی بھی بیرونی جارحیت یا سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!