جمعہ, جنوری 16, 2026
ہومانٹرنیشنلآسیہ اندرابی سمیت حریت پسند کشمیری خواتین مجرم قرار

آسیہ اندرابی سمیت حریت پسند کشمیری خواتین مجرم قرار

بھارت کی عدالت نے معروف حریت پسند خاتون رہنماء اور تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو ایک سیاسی مقدمہ میں مجرم قرار دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے آسیہ اندرابی کے علاوہ حریت رہنماء فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی مجرم قرار دیا، ان کیخلاف جھوٹے مقدمے بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت میں چلے جس میں حریت پسند کشمیری خواتین کو سزائیں17 جنوری کو سنائی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی مقدمے میں حریت رہنماء آسیہ اندرابی کو اپریل 2018میں گرفتار کیا گیا تھا اور انکے شوہر عاشق حسین 3 دہائیوں سے جھوٹے مقدمے میں بھارتی قید میں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!