بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خزانہ اور ریاستی ٹیکس انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی بانڈ مارکیٹ سے حاصل ہونے والی سود پر غیر ملکی اداروں کو کارپوریٹ انکم ٹیکس اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
دونوں سرکاری محکموں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک ہوگا۔
اس اقدام کا مقصد ملک کی بانڈ مارکیٹ کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مزید کھولنے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔


