بنوں کے علاقے ہوید میں امن کمیٹی ممبران پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔
پولیس حکام کے مطابق امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں دہشت گردوں نے نشانہ بنا دیا۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔


