بدھ, جنوری 14, 2026
ہومانٹرنیشنلایران کیخلاف کسی بھی کارروائی سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہئے،...

ایران کیخلاف کسی بھی کارروائی سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہئے، امریکی نائب صدر

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ہے کہا کہ ایران کیخلاف حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایران میں جاری مظاہروں کیخلاف کریک ڈائون کے جواب میں ایران پر حملوں پر غور کر رہے ہیں تاہم نائب صدر چاہتے ہیں کہ حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہئے۔

غیر ملکی میڈیا نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا تاہم فی الحال وہ ایران پر حملے کے حق میں ہیں لیکن انکا رویہ بدل سکتا ہے، کچھ امریکی حکام کے مطابق صدر پہلے حملے کا حکم دے سکتے ہیں جس کے بعد ایران کیساتھ مذاکرات پر غور کا امکان ہے۔

میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہائوس ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی پیشکش پر غور کررہا تھا جبکہ ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی منظوری دینے پر غور کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!