اتوار, جنوری 11, 2026
ہومپاکستانمختلف شہروں سے حاصل 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،...

مختلف شہروں سے حاصل 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

ملک کے مختلف شہروں سے حاصل 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق تمام ماحولیاتی نمونے نومبر 2025ء میں سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے حاصل کئے گئے تھے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، پشاور، بنوں اور کوئٹہ کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق 2025ء کے اب تک 611 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیو سے بچائو کیلئے انسداد پولیو مہم میںمزید تیزی لائی جائے گی ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!