اتوار, جنوری 11, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور امریکہ کی 13ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ شروع

پاکستان اور امریکہ کی 13ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ شروع

پاکستانی اور امریکی افواج کے درمیان 13ویں دو طرفہ مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026ء کا آغاز ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ مشق کا 9جنوری 2026ء کو نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئی، دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں پاک فوج اور امریکی فوج کے پیشہ ور دستے حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے حکام نے شرکت کی، مشترکہ مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی تجربات کے تبادلے کے ذریعے باہمی ہم آہنگی میں اضافہ کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہری جنگ میں نشانہ بازی کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، آپریشنل نظریات اور بہترین عسکری طریقہ کار کی سمجھ بوجھ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق مشترکہ مشقیں بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!