اتوار, جنوری 11, 2026
ہومتازہ ترینکافی کی بڑھتی مانگ چین اور ویتنام میں سرحدی تعاون اور...

کافی کی بڑھتی مانگ چین اور ویتنام میں سرحدی تعاون اور تجارتی روابط کوفروغ دے رہی ہے

جیسے جیسے کافی ایک مقبول طرزِ زندگی سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعت میں تبدیل ہو رہی ہے، چین ویتنام سرحدی بندرگاہوں پر سرحد پار تعاون کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

چین کے جنوبی خودمختار علاقے گوانگ شی ژوانگ کے شہر ڈونگ شِنگ کی سرحد ویتنام کے شہر مونگ کائی سے ملتی ہے۔

یہاں ویتنامی طرز کے کیفے مقبولیت اختیار کر گئے ہیں جو دونوں ثقافتوں کو یکجا کرتے ہوئے ایک دلکش ماحول پیش کرتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لُو شاؤیوآن، کیفے مالک، ڈونگ شِنگ شہر

"میرا کیفے چائنہ ویتنام سرحد پر واقع ہے اور اپنے شاندار محل وقوع کی وجہ سے واقعی مشہور ہے۔ بائیں جانب چینی سرحدی پل نظر آتا ہے جبکہ دائیں طرف ویتنامی مناظر سے لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ بیٹھ کر کافی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک ہی نظر میں دونوں ممالک کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔”

ڈونگ شِنگ میں کافی کلچر بتدریج فروغ پا رہا ہے جو چھوٹے سڑک کنارے اسٹالز سے آگے بڑھ کر خصوصی کیفے تک پہنچ چکا ہے۔ اب شہر میں مختلف سائز کے 60 سے زائد کیفے موجود ہیں۔

ادھر چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں ویتنامی صوبے لاؤ کائی سے متصل شہر ہیکو ویتنامی کافی کی پروسیسنگ اور پیداوار کا اہم مرکز بن چکا ہے۔

جون 2025 میں ہیکو میں پہلی بڑی کافی پروسیسنگ لائن قائم کی گئی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژو مِن، ڈپٹی جنرل منیجر، سپلائی چین کمپنی، ہیکو

یہ پروسیسنگ پلانٹ بنیادی طور پر ویتنامی روبسٹا کافی کے دانوں کی چھانٹی، درجہ بندی، بھونائی اور پیکنگ پر توجہ دیتا ہے جس کے ذریعے یوننان صوبے کے اندر اور باہر کافی کے کاروباری اداروں کو خام مال کی مستحکم فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ پہلے سال اس منصوبے کی پیداوار 20 ہزارٹن تک پہنچ جائے گی۔”

بیجنگ ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندے رپورٹ کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین :

ڈونگ شنگ شہر میں کافی کی صنعت چین ویتنام سرحدی تعاون بڑھا رہی ہے

ویتنامی طرز کے کیفے دونوں ثقافتوں کو یکجا کرتے ہیں

کیفے میں بیٹھ کر کافی پیتے ہوئے دونوں ممالک دکھائی دیتے ہیں

ڈونگ شِنگ میں کافی چھوٹے اسٹالز سے خصوصی کیفے تک پھیلی

شہر میں 60 سے زائد کیفے مختلف سائز میں موجود ہیں

صوبہ یوننان کے علاقے ہیکو میں کافی پروسیسنگ کا اہم مرکز قائم ہوا

ہیکو میں ویتنامی روبوسٹا کافی کی پروسیسنگ لائن کام کر رہی ہے

پروسیسنگ پلانٹ چھانٹ، درجہ بندی، بھونائی اور پیکنگ کرتا ہے

منصوبے کی پہلے سال پیداوار 20 ہزار ٹن ہونے کی توقع ہے

کافی صنعت سے چین ویتنام سرحدی تجارتی تعاون میں نئی رفتار آئی ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!