کراچی : پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی سے رات کے دو دہشت گردفتار کر کے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان نے دوران تفتیش را کا مختلف ممالک میں دہشت گردی نیٹ ورک آپریٹ کرنے کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی کے صنعتی ایریا میں کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ماسٹر مائنڈ شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری اور ساتھی احسن رضا کو گرفتار کرلیا ۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق چند روز قبل حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں را سے تعلق رکھنے والے دو دہشگردوں خاور حسین اور محمد جابر مشتاق کو گرفتار کیا تھاجن سے تفتیش کے بعد کورنگی پولیس نے صنعتی ایریا میں کارروائی کر کے دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ دہشتگردوں سے تخریب کاری کا سامان، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان 1998میں ممبئی سے پاکستان آئے تھے، ملزمان نے کبھی ڈرائیور، کبھی اے سی ٹیکنیشن بن کر کام کیا، دونوں نے غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بھی حاصل کئے ۔
سی ٹی ڈی اعلامئے کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را مختلف ممالک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک آپریٹ کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد را کی جانب سے فراہم کئے گئے اہداف کے موبائل نمبرز اور دیگر شناختی علامات نیٹ ورک کے ماسٹر مائنڈ کو فراہم کرتا تھا اور پھر ایوب انصاری فراہم کردہ معلومات کے ذریعے اہداف کو ٹارگٹ کرتا تھا۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts