بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملے جعلی سوشل میڈیامہم کانتیجہ تھے، اولان بیگ

اسلام آباد : پاکستان میں تعینات کرغز سفیر اولان بیگ نے کہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی طلباء پر حملے جعلی سوشل میڈیا مہم کا نتیجہ تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات کرغزستان کے سفیر اولان بیگ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشکیک میں بنیادی جھگڑا 13مئی کو مصری اور کرغز طلباء کے درمیان ہوا تھا ،جھگڑے کی ویڈیوز چند کرغز شرپسندوں نے سوشل میڈیا پر ڈالیں، 18مئی کو تقریبا 500کرغز باشندوں نے غیرملکی طلباء کیخلاف احتجاج کیا،ان مظاہرین میں غیرملکیوں سمیت کچھ شرپسند عناصر نے ہاسٹلز پر دھاوا بولا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی طلباء پر حملے سوشل میڈیا پر جعلی مہم کا نتیجہ تھے، ان شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بہت افسوسناک تھا تاہم کرغزستان میں کسی صورت ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts