بالاکوٹ ،ریچھ نے حملہ کرکے 3بچوں کی ماں کو جان سے مار ڈالا

مانسہرہ : بالاکوٹ میں ریچھ کے حملے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ کے علاقے جگن میں ریچھ نے حملہ کر کے تین بچوں کی ماں کو شدید زخمی کردیا ، شور شرابا سن کر اہل خانہ حادثے کے مطابق پر پہنچے اور خاتون کو تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئی۔
لواحقین نے بتایا کہ بالاکوٹ کے مختلف علاقوں میں ریچھ کے حملے معمول بن گئے ہیں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقے سے دور کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts