پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026ء کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026ء آئین کے برعکس بنایا گیا ہے، ریاست شہریوں کے تحفظ کی ضمانت ،آزادانہ زندگی جینے کے حقوق دیتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پتنگ بازی پر سخت سزا اور پابندی عائد کی تھی، حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت خطرناک اقدام ہے۔
استدعا ہے کہ عدالت درخواست کے فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کو پتنگ بازی کی اجازت کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم اور ایکٹ کالعدم قرار دے۔


