ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومپاکستانراولپنڈی، مختلف علاقوں میں گیس لیکج سے 2 دھماکے، 4 افراد زخمی

راولپنڈی، مختلف علاقوں میں گیس لیکج سے 2 دھماکے، 4 افراد زخمی

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج دھماکوں سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پہلا دھماکہ دھمیال روڈ احمد آباد کے علاقے اور دوسرا گلریز کے علاقے میں ہوا۔

دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!