بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اختلافات ختم ہو جائینگے، شیر افضل مروت

پشاور : رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تمام اختلافات ختم ہو جائینگے، عمران کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا ہوئی تو یہ سیاسی انتقام ہوگا، اسی طرح کیسز ، سزائیں ملتی رہیں تو نتیجہ احتجاج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے تو بیان بازی سے اجتناب کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں کسی سے اختلافات نہیں رکھتا، لوگ مجھے نہیں چھوڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہو گی تو تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران دور حکومت میں میرے خلاف دو درجن سے زائد کیسز بنائے گئے، تمام کیسز ہائی کورٹ میں چیلنج کئے، عدالت نے میری گرفتاری روک دی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی چیئرمین کو سزا ہوئی تو یہ سیاسی انتقام ہوگا، اسی طرح کیسز اور سزائیں دیتے رہیں گے تو پھر اس کا نتیجہ احتجاج ہو گا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts