پاکستانیوں کی فی کس آمدن ،ملکی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستانیوں کی فی کس آمدن ،ملکی معیشت کے حجم میں اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی نے سرکاری دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں مالی سال ملکی معیشت کے حجم میں 34ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،ملکی معیشت کا حجم 341ارب ڈالر سے بڑھ کر 375ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
دستاویز کے مطابق پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن بھی 7ہزار 544روپے تک بڑھی ہے، رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں 90ہزار 534روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،سالانہ فی کس آمدن 4لاکھ 75ہزار 281روپے رہی ہے جو گزشتہ مالی سال 3لاکھ 84ہزار 747روپے تھی۔
دستاویز کے مطابق ڈالرز میں فی کس سالانہ آمدن میں بھی 129ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دستاویز کے مطابق ملکی معیشت کے حجم میں مقامی کرنسی میں 22ہزار 170ارب روپے اضافہ ہواہے، حجم میں نمایاں اضافے کی وجوہات میں ڈبل ڈیجٹ میں مہنگائی شامل ہے، دستاویز کے مطابق معیشت کا مجموعی حجم 106ہزار 45ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts