ہومانٹرنیشنلکینیڈا، ایئر انڈیا کا پائلٹ شراب نوشی کے شبہ میں گرفتار

کینیڈا، ایئر انڈیا کا پائلٹ شراب نوشی کے شبہ میں گرفتار

کینیڈا کے شہر وینکوور ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ سے شراب نوشی کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ پرواز سے قبل ڈیوٹی فری سٹور سے شاپنگ کر رہا تھا، ایئر پورٹ عملے نے ایئر انڈیا کے پائلٹ سے شراب کی بو محسوس کی اور اسے شراب خریدتے دیکھا جس کے بعد کینیڈین حکام کو اطلاع دی گئی، حکام نے پائلٹ کا بریتھ اینا لائزر ٹیسٹ کیا اور مزید تفتیش کیلئے اسے روک حراست میں لے لیا، معاملے پر ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈین حکام نے پائلٹ کے ڈیوٹی کیلئے موزوں ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اسے ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارت کے ہوابازی کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا کے ایک اور کاک پٹ کریو کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے، عملے پر الزام ہے کہ پائلٹس نے دہلی اور ٹوکیو کے درمیان متعدد پروازیں سنگین خامیوں کے باوجود آپریٹ کیں، ڈی جی سی اے نے دو ہفتوں میں ایئر انڈیا سے وضاحت طلب کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں