ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومانٹرنیشنلامریکہ نے وینزویلا کے خلاف یکطرفہ، غیر قانونی اور غنڈہ...

امریکہ نے وینزویلا کے خلاف یکطرفہ، غیر قانونی اور غنڈہ گردی پر مبنی اقدامات کیے، چین

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور سون لی نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے کئے گئے یکطرفہ، غیر قانونی اور غنڈہ گردی پر مبنی اقدامات پر شدید صدمے سے دوچار ہے اور اس کی سخت مذمت کرتا ہے۔

سون نے وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ 3 جنوری کو امریکہ نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر کھلم کھلا فوجی حملے شروع کئے، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو زبردستی حراست میں لیا اور انہیں ملک سے باہر لے جایا گیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ وینزویلا کو ‘چلائے گا’ اور یہاں تک کہا کہ وہ اس سے بھی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے دوسرے مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیتا۔

سون نے کہا کہ کچھ عرصے سے عالمی برادری وینزویلا کے خلاف امریکی پابندیوں، ناکہ بندی اور طاقت کے استعمال کی دھمکیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتی آ رہی ہے۔ تاہم سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے امریکہ نے عالمی برادری کے ان سنگین تحفظات کو نظرانداز کیا، وینزویلا کی خودمختاری، سلامتی اور جائز حقوق و مفادات کو پامال کیا اور ریاستوں کی خودمختار مساوات، داخلی امور میں عدم مداخلت، بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی ممانعت جیسے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی۔

سون نے مزید کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو یقینی بنائے اور انہیں فوری طور پر رہا کرے۔

سون نے کہا کہ چین خطے کے ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے، انصاف اور برابری کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور لاطینی امریکہ اور کیریبین میں امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!