ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومتازہ ترینکمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں جنگ بندی کے مسلسل نفاذ پر چین...

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں جنگ بندی کے مسلسل نفاذ پر چین کا اظہار مسرت

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق رائے بتدریج نافذ ہو رہا ہے اور زیر حراست 18 کمبوڈین فوجی بحفاظت اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

ترجمان لین جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں گے، مکالمے اور رابطے کو مضبوط کریں گے، مشترکہ طور پر جامع اور دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنائیں گے، بتدریج اعتماد بحال کریں گے اور باہمی تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔

لین جیان نے کہا کہ یہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے عوام کے بنیادی اور طویل المدتی مفادات کے عین مطابق ہے اور یہی وہ چیز ہے جسے بین الاقوامی برادری دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو پر عملدرآمد جاری رکھے گا، فوشیان اجلاس میں تینوں ممالک کی جانب سے طے شدہ سمت کی پیروی کرے گا، ایشیائی طرز پر دونوں ممالک کی مستقل جنگ بندی کے حصول اور باہمی تعلقات میں بہتری کی کوششوں میں فعال سہولت کاری کرے گا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر میں اپنا مناسب کردار ادا کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!