ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومتازہ ترینہانگ کانگ، عالمی تقریبات سے سیاحت میں شاندار اضافہ، معیشت کو نئی...

ہانگ کانگ، عالمی تقریبات سے سیاحت میں شاندار اضافہ، معیشت کو نئی توانائی مل رہی ہے

سال 2025 میں ہانگ کانگ نے ایشین فنانشل فورم، نیشنل گیمز اور عالمی ثقافتی میلوں سمیت متعدد بڑی تقریبات کی میزبانی کی۔

ان نمایاں اجتماعات کے ذریعے اس عالمی شہر نے شاندار میزبانی کی مضبوط صلاحیت اور اپنی اختراعی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

کائی تاک اسپورٹس پارک نے یکم مارچ 2025 کو اپنے افتتاح کے بعد سے اب تک 90 سے زائد تقریبات کی میزبانی کی ہے۔ ان تقریبات میں ستر لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (کینٹونیز): تانگ کنگ شِنگ، ڈائریکٹر اسٹریٹجک پلاننگ، کائی تاک اسپورٹس پارک

"کائی تاک اسپورٹس پارک کا افتتاح ہانگ کانگ کی کھیلوں کی صنعت کی ترقی کے لئے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ عالمی سطح پر بھی یہ ایک منفرد خصوصیات کے حامل مقام کے طور پر نمایاں ہے۔”

ان بڑی تقریبات کے اثرات کی لہر کائی تاک سے بہت آگے تک پہنچ گئی ہے۔

ہوٹلز اور ریستورانوں نے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے تقریبات کے موضوع پر مبنی پیکجز اور خاص پیشکشیں متعارف کرائی ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت (ایچ کے ایس اے آر) نے ‘ہر جگہ سیاحت’ کے تصور کو حقیقت بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): روزانا لا شک پُوئی، سیکرٹری ثقافت، کھیل و سیاحت، حکومت ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ

"میں نے کائی تاک میں تین بار فٹبال میچ دیکھا اور اس کے بعد رات گئے چھوٹے کوولون سٹی کے ریستورانوں میں کھانا کھایا۔ ریستوران مالکان نے کہا کہ سیکرٹری صاحب، ہمیں مزید تقریبات منعقد کرنی چاہئیں کیونکہ تقریبات ختم ہونےکے بعد لوگ یہاں کھانا کھانے آ جاتے ہیں۔”

بڑی تقریبات مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ نیشنل گیمز کے دوران ہانگ کانگ میں 17 لاکھ سیاح آئے تھےجو پچھلے سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (کینٹونیز): فینی یونگ شک فن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ٹریول انڈسٹری کونسل آف ہانگ کانگ

"نومبر 2025 تک ہانگ کانگ میں سیاحوں کی مجموعی آمد ساڑھے 4 کروڑ تک پہنچ گئی تھی جو سال 2024 کے پورے سال کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔ ہر بڑی تقریب کا تجربہ الگ ہوتا ہے۔ اس لئے ہمارا ماننا ہے کہ بڑی تقریبات کی میزبانی سیاحوں کو واپس لانے میں مدد دیتی ہے اور یوں ایک مکمل معاشی فائدے کا دائرہ تشکیل پاتا ہے۔”

ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہانگ کانگ کو سال 2025 میں متعدد بڑی تقریبات کی میزبانی کا موقع ملا

اہم تقریبات میں ایشین فنانشل فورم، نیشنل گیمز اور عالمی ثقافتی میلے شامل ہیں

بڑے اجتماعات نےشہر کی میزبانی کی صلاحیت اور اختراعی طاقت کو نمایاں کیا

کائی تاک اسپورٹس پارک میں 10 ماہ میں 90 سے زائد تقریبات ہوئیں

ہوٹلز اور ریستورانوں نے مہمانوں کے لئے پیکجز اور خاص پیشکشیں متعارف کرائیں

ہانگ کانگ حکومت کے اقدامات سیاحت کے فروغ کا باعث بنے

نیشنل گیمز کے موقع پر سیاحوں کی آمد میں 19 فیصد کا سالانہ اضافہ دیکھا گیا

سال 2025 میں مجموعی طور پر ساڑھے 4 کروڑ سیاح ہانگ کانگ آئے تھے

ہر بڑی تقریب کےشاندار انتظامات سے سیاحوں کو دوبارہ آنےکی ترغیب ملی

بڑی تقریبات سے معاشی فائدے کا ایک مکمل دائرہ تشکیل پایا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!