اتوار, جنوری 11, 2026
ہومتازہ تریننئے سال کی تعطیلات کے دوران مکاؤ میں سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ

نئے سال کی تعطیلات کے دوران مکاؤ میں سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران سیاحتی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ایس اے آر کی پبلک سکیورٹی پولیس فورس (سی پی ایس پی) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 31 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 کے دوران مکاؤ کی سرحدی چیک پوائنٹس پر مجموعی طور پر آنے اور جانے والے 38 لاکھ 7 ہزار 706 افراد کے سفر کو سنبھالا گیا۔

اس مدت کے دوران خطے میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 240 تک پہنچ گئی جو تعطیلات کے دوران مضبوط سفری طلب کو ظاہر کرتی ہے۔

سی پی ایس پی نے اس سے قبل کہا تھا کہ یکم جنوری کو ایک دن میں مکاؤ میں سرحدی آمدورفت اپنی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچی۔ اس روز آنے اور جانے والے 8 لاکھ 66 ہزار 603 کا سفر ریکارڈ کیا گیا۔ اس دن سیاحوں کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 36 رہی جو نئے سال کے دن کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

سی پی ایس پی کے مطابق چھٹیوں کے دوران سیاحت میں اضافے سے پہلے مکاؤ کے سیاحتی شعبے کے لئے 2025 کا سال تاریخی ریکارڈ ساز رہا۔ 2025 میں شہر میں آنے والے کل سیاحوں کی تعداد 4 کروڑ 6 ہزار تک پہنچ گئی، جو اب تک کا سب سے زیادہ سالانہ ریکارڈ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!