اتوار, جنوری 11, 2026
ہومتازہ ترینچین کا سنکیانگ دیہی علاقوں میں ای کامرس کی مکمل کوریج کے...

چین کا سنکیانگ دیہی علاقوں میں ای کامرس کی مکمل کوریج کے قریب پہنچ گیا

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار خطے میں اب تقریباً تمام دیہی علاقوں تک ای کامرس کی رسائی ممکن ہو گئی ہے۔جس کی بدولت ضلعی سطح کے تجارتی سروس مراکز اور لاجسٹکس تقسیم مراکز کا مکمل نیٹ ورک، نیز قصبہ جاتی سطح کے لاجسٹکس سٹیشن قائم ہیں۔

علاقائی محکمہ تجارت کے مطابق ٹاؤن شپ کی سطح پر تجارتی مراکز کی رسائی 96.56 فیصد اور دیہی سطح پر سہولت مراکز کی رسائی 98.92 فیصد کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

2023میں وزارت تجارت اور دیگر 8 اداروں کے 3 سالہ قومی ایکشن پلان کے اجرا کے بعد سنکیانگ نے کاؤنٹی سطح پر اپنے لاجسٹک نیٹ ورک کو مزید بہتر بنایا ہے جس سے صنعتی سامان کی دیہاتوں تک اور زرعی مصنوعات کی شہروں تک ترسیل آسان ہو گئی ہے۔

2021 سے 2025 کے دوران اس خطے کو 54 کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 7 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) کے مرکزی فنڈز فراہم کئے گئے، جن سے تقریباً 400 منصوبوں کی اعانت کی گئی۔ اس مدت کے دوران 255 کاؤنٹی لیول کے جامع تجارتی مراکز تعمیر یا اپ گریڈ کئے گئے جو کہ 2021 کے مقابلے میں 45.7 فیصد زیادہ ہیں۔

محکمہ تجارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شوآن کا کہنا ہے کہ ان پالیسیوں اور مالی تعاون کا مقصد دیہی علاقوں میں خریداری کی صلاحیت کو بڑھانا اور شہروں اور دیہات کے درمیان مربوط ترقی اور دیہی بحالی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

لی نے کہا کہ پالیسی رہنمائی اور مالی معاونت کے ذریعے ہم کاؤنٹی کے تجارتی نظام کو مزید مضبوط کریں گے تاکہ شہری اور دیہی ترقی کو مربوط کیا جا سکے اور دیہی علاقوں کی جامع ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!