ریلوے نے 200کلو میٹر تک تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کردی

لاہور: ریلوے نے 200کلو میٹر تک تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 1سے 200کلو میٹر تک تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54فیصد جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور تا راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین ریل کار کی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250روپے سے 100 روپے کردیاگیا ہے، اسی طرح خیبر میل ٹرین کی اکانومی کلاس کا 1کلو میٹر سے 130کلو میٹر تک کرایہ 250روپے سے 100 روپے کردیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts