ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومانٹرٹینمنٹکرن جوہر کے کبھی خوشی کبھی غم 2 کی ریلیز کی تیاری

کرن جوہر کے کبھی خوشی کبھی غم 2 کی ریلیز کی تیاری

بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر کبھی خوشی کبھی غم 2 کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرن جوہر نے اس متوقع فلم کیلئے سکرپٹ فائنل کرلی ہے، یہ پراجیکٹ انکی اب تک کی سب سے بڑی فلم ثابت ہونے جارہی ہے اور یہ 2001 کی ہٹ فلم کبھی خوشی کبھی غم کے جذباتی اور خاندانی ماحول کو بنیاد بنائیگی جس میں شاہ رخ خان، کاجول، کرینہ کپور، ہرتیک روشن، امیتابھ بچن، جیا بچن اور دیگر نے اہم کردار ادا کئے تھے۔

میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رومانوی کامیڈی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کامیابی کے بعد کرن جوہر دوبارہ خاندانی ڈرامہ کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، یہ ایک ہائی اوکٹین خاندانی ڈرامہ ہوگی جس کا مرکزی حصہ رومانوی اور جذباتی ہوگا، فلم میں دو مرکزی مرد اور دو مرکزی خواتین کردار ہونگے۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ فلم کیلئے کاسٹنگ کا عمل جلد شروع کیا جائیگا، اطلاعات کے مطابق کرن جوہر کی یہ فلم رواں سال ریلیز کی جائیگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!