ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومانٹرنیشنلایران کا داخلی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو پوری قوت سے...

ایران کا داخلی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو پوری قوت سے مسترد کرنے کا اعلان

تہران(شِنہوا)ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملک کے داخلی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو پوری قوت کے ساتھ مسترد کیا جائے گا۔ یہ بیان انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین کو قتل کیا تو امریکہ کارروائی کرے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل پر جاری کئے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج تیار ہیں اور بخوبی جانتی ہیں کہ اگر ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو کہاں نشانہ لگانا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین کو نشانہ بنایا تو امریکہ انہیں بچانے کے لئے آئے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن احتجاج ایرانی عوام کا حق ہے جو کرنسی کی شرح میں اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوئے ہیں۔ لیکن انہوں نے تشدد کے چند الگ واقعات کی نشاندہی بھی کی، جن میں ایک پولیس سٹیشن پر حملے اور افسران پر مولوتوف کاکٹیل پھینکے جانے کے واقعات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی املاک پر مجرمانہ حملے برداشت نہیں کئے جا سکتے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!