الجیریا میں افریقہ کی پہلی ہیوی ہال ویسٹرن مائننگ ریلوے پر مکمل ٹریک بچھانے کا کام منگل کے روز مکمل کر لیا گیا۔ منصوبے پر کام کرنے والے چینی تعمیراتی ادارے نے بدھ کے روز اس پیش رفت کا اعلان کیا۔
یہ ریلوے لائن 575 کلومیٹر طویل ہے جو الجیریا میں کسی چینی کمپنی کی جانب سے مکمل کیا جانے والا سب سے بڑا واحد انفراسٹرکچر منصوبہ ہے۔ منصوبے کی تعمیر چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (سی آر سی سی) اور الجزائر کے سرکاری اداروں کے اشتراک سے کی گئی۔
دونوں ممالک کی تعمیراتی ٹیموں نے صحرائے صحارا کے سخت اور مشکل حالات میں 24 ماہ سے زائد عرصے تک کام کیا۔ بہتر منصوبہ بندی اور قریبی ہم آہنگی کے باعث ٹریک بچھانے کا مرحلہ مقررہ وقت سے تین ماہ قبل مکمل کر لیا گیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 11 لاکھ کنکریٹ سلیپر تیار کئے گئے جبکہ 580 کلومیٹر سے زائد ریل پٹری بچھا کر ویلڈ کی گئی۔
سی آر سی سی کے مطابق منصوبے میں مقامی معیار کے مطابق تکنیکی حل اختیار کئے گئے جن کے تحت 32.5 ٹن ایکسل لوڈ رکھنے والی مال بردار ٹرینوں اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی مسافر ٹرینوں کے لئے موزوں پری اسٹریسڈ کنکریٹ سلیپر ڈیزائن کیے گئے۔
اس منصوبے کے تحت الجزائر میں پہلی بار سی پی جی فائیو ہنڈرڈ ٹریک بچھانے والی مشین اور اس کی پہلی خودکار ریل ویلڈنگ لائن متعارف کرائی گئی جس سے تعمیراتی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔
ویسٹرن مائننگ ریلوے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد جنوب مغربی الجیریا میں کان کنی کے مقامات، صنعتی علاقوں اور بندرگاہوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔ توقع ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد یہ ریلوے ٹرانسپورٹ کے روابط کو مضبوط بنانے اور علاقے کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔
الجیرز سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
الجیریا میں افریقہ کی پہلی صحرائی ہیوی ہال ریلوے مکمل ہو گئی
منصوبے کا ٹریک بچھانے کا کام چینی کمپنی نے انجام دیا
یہ ریلوے لائن 575 کلومیٹر طویل اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے
الجیریا میں یہ کسی چینی کمپنی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے
منصوبے میں الجیریا کے سرکاری اداروں نے بھی معاونت فراہم کی
تعمیراتی ٹیموں نےصحرائے صحارا کے سخت حالات میں دو سال کام کیا
ٹریک بچھانے کا مرحلہ مقررہ وقت سے تین ماہ پہلے مکمل ہوا
مجموعی طور پر 11 لاکھ کنکریٹ سلیپر تیار اور 580 کلومیٹر ریل ویلڈ کی گئی
الجیریا میں ٹریک بچھانے والی جدید مشین پہلی بار متعارف کرائی گئی
ویسٹرن مائننگ ریلوے علاقائی معاشی ترقی اور ٹرانسپورٹ کے روابط مضبوط کرے گی


