ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومانٹرنیشنلیوکرین کے صدر کا نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان

یوکرین کے صدر کا نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان

کیف(شِنہوا)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ملک کے اول نائب وزیراعظم میخائلو فیدوروف کو نیا وزیر دفاع بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ ڈینس شمیحال کی جگہ سنبھالیں گے۔

زیلنسکی نے اپنے شام کے خطاب میں کہا کہ میں نے یوکرین کی وزارت دفاع کے کام کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میں نے میخائلو فیدوروف کو یوکرین کا نیا وزیر دفاع بنانے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیدوروف ڈرونز کے متعلقہ معاملات سے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور وہ حکومت کی خدمات اور طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے پر موثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام فوجی حکام،فوجی کمانڈ، قومی ہتھیار ساز اداروں اور یوکرین کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہمیں دفاع کے شعبے میں لازمی تبدیلیاں کرنا ہوں گی جو مدد گار ثابت ہوں گی۔

اس سے قبل زیلنسکی نے ڈیفنس انٹیلی جنس چیف کیریلو بودانوف کو صدارتی دفتر کا نیا سربراہ مقرر کیا جبکہ اولے ایواشچینکو نے نئے ڈیفنس انٹیلی جنس چیف کے طور پر بودانوف کی جگہ سنبھالی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!