ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومانٹرنیشنلاقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ میں امدادی کام کرنیوالی این جی...

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ میں امدادی کام کرنیوالی این جی اوز پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے غزہ میں امدادی کام کرنیوالی این جی اوز پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدام فلسطینیوں کو درپیش انسانی بحان سنگین بنا دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان یو این سیکرٹری جنرل سٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں امداد فراہم کرنیوالے انسانی ہمدردی اداروں پر عائد اسرائیلی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این جی اوز زندگی بچانے والے انسانی کاموں کیلئے ناگزیر ہیں، معطلی سے جنگ بندی کے دوران ہونیوالی معمولی پیش رفت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدام فلسطینیوں کو درپیش انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!