روس نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ یوکرینی ڈرونز کا ہدف صدر پیوٹن کی صدارتی رہائش گاہ تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز سے حاصل ہونیوالا ڈیٹا ڈی کوڈ کر لیا گیا ہے، حملے کا اصل ہدف شمالی نووگوروڈ ریجن میں واقع صدارتی رہائشگاہ تھا جس کے شواہد امریکا کیساتھ بھی شیئر کئے جائینگے۔
اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کہہ چکے ہیں کہ یوکرین نے نووگوروڈ کے علاقے میں پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس سے ماسکو کی مذاکراتی پوزیشن تبدیل ہو جائیگی، انکا کہنا تھا کہ یوکرین نے روسی صدر کی سرکاری رہائشگاہ پر طویل فاصلے تک مار کرنیوالے 91 ڈرونز سے حملہ کیا، انہوں نے کہا تھا کہ اسطرح کی لاپرواہی کی کارروائیاں بغیر جواب کے نہیں رہیں گی


