بیجنگ(شِنہوا)چین کےصدر شی جن پھنگ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب بسنے والے چینی عوام خون اور رشتے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔
بیجنگ میں 2026 کے نئے سال کے لئے اپنا پیغام دیتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمارے مادر وطن کادوبارہ اتحاد وقت کا تقاضا ہے اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔
ہانگ کانگ اور مکاؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شی نے کہا کہ ’’ایک ملک، دو نظام‘‘ کی پالیسی پر غیر متزلزل طریقے سے عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں خصوصی انتظامی علاقوں کی حمایت کی جاتی ہے تاکہ وہ ملک کی مجموعی ترقی میں بہتر طور پر ضم ہو سکیں اور اپنا استحکام برقرار رکھ سکیں۔


