جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستان2025،لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے

2025،لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی موثر قیادت، جدید کیس مینجمنٹ اصلاحات اور اعلیٰ عدالتی کارکردگی کے باعث 2025 کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے کئے گئے اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 73ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025میں لاہور ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر 1لاکھ 45ہزار 748نئے مقدمات دائر جبکہ ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے، لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر 92ہزار 505مقدمات، ملتان بنچ پر 44ہزار 145، بہاولپور بنچ پر 18ہزار 415اور راولپنڈی بنچ پر 17ہزار 948مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اس شاندار عدالتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام میں شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیح ہے، آٹومیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے مقدمات کے فیصلوں کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں 6ہزار ٹیکس مقدمات کے فیصلے بھی کئے گئے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور تاریخی ریکارڈ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!