بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے لئے مضبوط آغاز کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
شی جن پھنگ نے چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کی جانب سے نئے سال کے استقبال کے موقع پر منعقدہ اجتماع میں نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ملک بھر میں پارٹی اور تمام نسلی برادریوں کے عوام پر زور دیا کہ وہ مزید مضبوطی سے متحد ہوں اور چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لئے مسلسل نئے امکانات پیدا کریں۔
شی جن پھنگ نے 2025 کو ایک غیر معمولی سال قرار دیا جس میں چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف حاصل کئے، مضبوط اقتصادی لچک اور توانائی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی سماجی استحکام کو برقرار رکھا۔
شی نے کہا کہ گزشتہ سال 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کا اختتام بھی ہوا جس کے دوران چین کی مجموعی قومی طاقت ایک نئی سطح تک پہنچ گئی۔
شی نے کہا کہ چونکہ 2026 میں 15ویں 5 سالہ منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے اس لئے مختلف پہلوؤں سے کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ اس نئے دور کا اچھا آغاز یقینی بنایا جا سکے۔


