جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانکراچی، 22 کلومیٹر روٹ پر مشتمل ڈبل ڈیکر بس شروع، کرایہ 80...

کراچی، 22 کلومیٹر روٹ پر مشتمل ڈبل ڈیکر بس شروع، کرایہ 80 تا 120 روپے مقرر

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں 22 کلومیٹر روٹ پر مشتمل ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عوام سے ڈبل ڈیکر بسوں کا وعدہ پورا کردیا ،ایسے منصوبے لا رہے ہیں جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر کا روٹ 22 کلو میٹر پر مشتمل ہے جس کا کرایہ 80 سے 120 روپے رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس ابتدائی طور پر ملیر سے شارع فیصل تک چلائی جائیں گی، کوشش ہے سب سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں نظر آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ بس کے کرایوں میں سبسڈی دے رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر عوامی سہولیات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، نئے سال میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات سندھ بھر میں فراہم کی جائینگی۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز بس سروس سے روزانہ سوا لاکھ لوگ سفر کر رہے ہیں جبکہ گرین لائن بس سروس پر سفر کرنیوالوں کی تعداد 65 ہزار ہے، عوامی سہولت کیلئے ریڈ لائن، بی آر ٹی پر بھی دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!